جاپانی روبوٹک کارٹون ڈوریمون کو اپنی آواز دینے والی خاتون چل بسی
ٹوکیو(شوبزڈیسک)جاپان کی روبوٹک کارٹون بلی ڈوریمون کے کردار کو اپنی آواز دینے والی خاتون نوبویو اویاما 90 برس کی عمر میں چل بسی۔
صوتی فنکارہ نوبویو اویاما المعروف رسپی وائس آف ڈوریمون 1979 سے 2005 تک یہ کام کرتی رہیں۔ وہ 29 ستمبر 2024 کو طبعی وجوہات کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، ان کی ایجنسی ایکٹرز سیون نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا، ڈوریمون اور نوبیتا نامی بچے کی دوستی پر مبنی یہ کارٹون بچوں میں بے حد مقبول ہوا۔