صلاحیت اصل چیز ،خودکو ہرکردار میں ڈھالنا میراکام :اریج چودھری
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ اریج چودھری نے کہاہے کہ وہ اچھی لڑکی اور بری لڑکی دونوں طرح کے کردار کرنے کیلئے تیارہیں ،اصل چیز صلاحیت ہوتی ہے اور میراکام ہی یہ ہے کہ خود کو ہرکردار کے مطابق ڈھال لوں ۔
انہوں نے حالیہ انٹرو یومیں کہاکہ لوگ مجھے اصل نام کے بجائے نتاشا کے نام سے زیادہ جانتے ہیں جو ایک ڈرامے کا کردارتھا ،یہ میرے لئے اچھی بات ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے اس کردار کو کتنا اچھا نبھایا ہے ۔