انیل کپور اور نانا پاٹیکر میرے لیے آپس میں لڑتے تھے :ملیکا شیراوت

انیل کپور اور نانا پاٹیکر میرے لیے  آپس میں لڑتے تھے :ملیکا شیراوت

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ ملیکا شیراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سٹار انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آپس میں جھگڑا کرتے تھے ۔

 حالیہ انٹرویو میں انہیں فلم کے سیٹ سے ایک تصویر دکھائی گئی تو ملیکا شیراوت نے کہا کہ کہ یہ مجھ سے شادی کے خواہش مند دو لوگ ہیں، انہوں نے بتایا کہ ‘ویلکم’ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور اور نانا پاٹیکر میرے لیے ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے تھے ، دراصل وہ حقیقی زندگی میں بھی میری توجہ چاہتے تھے ، تصویر کریں اْس وقت میں نے خود کو کتنا اہم محسوس کیا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں