ڈیلس:راحت فتح علی خان کی بیٹے کیساتھ پرفارمنس ،محفل لوٹ لی

ڈیلس:راحت فتح علی خان کی بیٹے کیساتھ پرفارمنس ،محفل لوٹ لی

ڈیلس(شوبزدیسک )معروف گائیک، قوال اور صوفی موسیقی کے بادشاہ استاد راحت فتح علی خان نے ڈیلس میں ساڑھے 3 گھنٹے تک نان سٹاپ پرفارم کر کے محفل لوٹ لی۔

اس موقع پر راحت فتح خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی گائیکی کے ذریعے اپنے مرحوم دادا، گائیکی کے عظیم استاد نصرت فتح علی خان کی یادیں تازہ کر دیں۔شائقین نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر ان کی آواز کی صورت نصرت فتح علی خان زندہ ہو گئے ۔اس موقع پر راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے بعد میرے والدین میری سب سے بڑی طاقت ہیں، اور ان کی دعاؤں کی بدولت ہی میری آواز میں وہ مٹھاس اور جادوئی اثر آیا ہے ، آپ سب کی محبت اور پزیرائی میرے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے ، میں اپنے والد کی طرح عظیم تو نہیں بن سکتا، لیکن میری کوشش ہے کہ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی شناخت بناؤں اور ان جیسا بننے کی سعی کروں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں