آجکل لڑکیوں کی زبانیں لمبی،مرد گالم گلوچ کرتے : اسما عباس

آجکل لڑکیوں کی زبانیں لمبی،مرد گالم گلوچ کرتے : اسما عباس

کراچی (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ اسما عباس نے کامیاب شادی کیلئے ایک جانب لڑکیوں کو گالی اور تھپڑ کھانے سے منع کیا تو دوسری جانب شریکِ حیات سے بات بات پر غصہ کرنے کی بجائے میٹھی زبان استعمال کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیا اور بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹی زارا نور کو انڈسٹری میں دوستیاں کرنے سے نقصان ہوا۔ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبانیں بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں ، بات بات پر غصہ کرنے ، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوائیں، غصے میں چاہے مرد ہو یا عورت اسے پہلے تولنا چاہیے ، پھر بولنا چاہیے اور غصے میں بات آگے بڑھانے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے ۔ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے ، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں