میرے شوہر نے مجھے ایک ملکہ کی طرح رکھا:عینی زیدی
لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکارہ عینی زیدی نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے ایک ملکہ کی طرح رکھا۔
وہ کوئی عام آدمی نہیں تھے ، شاید اللّٰہ نے اُنہیں اسی لیے جلدی اپنے پاس بلا لیا، وہ سُپر مین تھے ، وہ ایک بہترین شوہر اور والد تھے ۔ میرے شوہر نے ہر طرح سے میرا ساتھ دیا، میرے شوہر کی اور میری عمر میں بہت فرق تھا تو وہ میرا خیال ایک نازک چیز کی طرح رکھتے تھے ۔