نامور گلوکار اے نئیر کی 8ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور(شوبزڈیسک )لاہور(شوبزڈیسک )نامور گلوکار اے نئیر کی 8 ویں برسی آج منائی جا ئے گی ،اے نئیر نے نہ صرف فلمی موسیقی بلکہ ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
اے نئیر کا اصل نام آرتھر نیّر تھا، وہ 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گائوں رانسن آباد میں پیدا ہوئے ۔اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے ، گلوکار اے نئیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کرگئے ۔