اداکارہ مشی خان لائیو شو میں سٹیج پر گِر پڑیں
لاہور(شوبزٖڈیسک ) معروف میزبان و اداکارہ مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اچانک صوفے سے گر پڑیں۔
،جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے ،اداکارہ کو سہارا دینے کیلئے فوری ایک شخص ان کی جانب بڑھتا ہے جو ان کی مدد کرتا ہے اداکارہ خود کو سنبھالتے ہوئے فوری کھڑی ہوجاتی ہیں اور مسکرا کر اس حادثے کو درگزر کرتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ سکرپٹ ہے اور اداکارہ جان بوجھ کر خود گری ہیں ۔