حکومت پنجاب کے کلا سیکل تھیٹر کی بحالی کیلئے متحرک، حکمت عملی تیار
لاہور(شوبزدیسک )صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت طاہر رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کلاسیکل تھیٹر کی بحالی کے لئے سنجیدہ و ٹھوس حکمت عملی کر رہی ہے ۔
طاہر رضا ہمدانی کی زیر صدات حکومت پنجاب کے کلاسیکل تھیٹر کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اور کلاسیکی تھیٹر بحالی کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک فنکاروں نے حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹوں کو تھیٹر بحالی کیلئے فیصلہ سازی میں شریک کرنا خوش آئند قراردیا۔