الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کا ٹریلر 17 نومبر کوریلیزہوگا

الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کا ٹریلر 17 نومبر کوریلیزہوگا

ممبئی (شوبزڈیسک )سپر سٹار الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کا دھماکے دار ٹریلر 17 نومبر کو پٹنہ میں ایک عظیم الشان تقریب میں ریلیز ہوگا۔

 فلم میں الو ارجن کو بندوق تھامے نئے اسٹائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔پٹنہ کو ٹریلر لانچ کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ ‘پشپا: دی رائز’ یہاں شاندار کامیاب رہی تھی۔ اس فلم کے مشہور گانے ‘شری ولی’ کا بھوجپوری ورژن بھی بنایا گیا تھا، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں