وائرل ویڈیوز اے آئی سے تیارکردہ جعلی ہیں :متھیرا
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی قرار دیا ہے ۔
ایکس پر جاری ایک بیان میں متھیرا نے کہا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے ان سے منسوب کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔