نازیبا تصاویر کی فرمائش شوہر بھی کرے تو بھی شیئر نہ کریں:مشی خان
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار اور میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر خواتین کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہو جاتی ہے۔
اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں، اگر ایسی فرمائشیں آپ کا شوہر بھی کر رہا ہے تو جذبات میں آ کر اس سے بھی اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہ کریں۔