فلمی دنیا چھوڑنے پر کبھی افسوس نہیں ہوا:مادھوری ڈکشٹ
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور امریکہ کے شہر کولوراڈو منتقل ہو گئیں۔
حال ہی میں مادھوری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔