اے آئی سے امریکی فلم انڈسٹری کو کوئی خطرہ نہیں:بین افلیک

 اے آئی سے امریکی فلم انڈسٹری  کو کوئی خطرہ نہیں:بین افلیک

نیویارک(این ین آئی)ہالی ووڈ اداکار بین افلیک کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے امریکی فلم انڈسٹری کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے اے آئی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں آخری چیز ہونگی جنکی جگہ اے آئی لے گی۔ گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ کیا اے آئی آپکو بہترین تقلیدی قسم کا الزبیتھین معیار کے مکالمے لکھ سکتا ہے ؟ نہ یہ آپکو شکسپئر تحریر کر کے دے سکتا ہے، میرے خیال میں یہ صلاحیت حاصل کرنے میں اے آئی کو کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی تخلیقی سے زیادہ مشکل اور محنت طلب کام کرسکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں