کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 6لاکھ ٹن سے تجاوز
فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کرگئی جس میں سے سالانہ 58کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے۔۔۔
تاہم اگرضروری سہولتیں میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جاسکتاہے ۔ ماہرین نے بتایاکہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اوردستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 26کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ دو سالوں میں 58کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔