اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں:رنبیر کپور

اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں:رنبیر کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ بھٹ، ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ لوگ آر کے (راج کپور) کی خدمات اور کام کے بارے میں جان سکیں کہ وہ کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ اس حوالے سے اپنی اداکارہ بیوی کی مثال دی جو کہ سن 1950 سے 1980 کے عشرے تک کہ شہرت یافتہ اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ ہم 13 سے 15 دسمبر تک ایک فلم فیسٹول کر رہے ہیں، پورے بھارت میں راج کپور کی فلمیں ریلیز کرینگے، مجھے یقین ہے کہ لوگ انکے کاموں کو دیکھ سکیں گے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے انکا کام دیکھا ہی نہیں ہے۔ جب میں پہلی بار اپنی اہلیہ عالیہ سے ملا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ‘کشور کمار کون تھے ؟’ یہ صرف زندگی کا دائرہ ہے۔ لوگ بھول جاتے ہیں اور پھر نئے آرٹسٹ آجاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں