موت کا خوف، اننیانے بچپن میں والد کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دی تھیں

موت کا خوف، اننیانے بچپن میں والد کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دی تھیں

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد چنکی پانڈے کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تھیں۔

ایک انٹرویو میں اننیا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچپن میں اپنے والد کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تھیں کیونکہ کئی فلموں کو دیکھ کر وہ صدمے کا شکار ہوئیں۔ اننیا کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کی زیادہ فلمیں نہیں دیکھتی تھی کیونکہ مجھے بہت ڈر لگتا تھا کہ وہ فلم میں مر جائیں گے۔ میں نے فلم دی کمپنی دیکھی جس میں اچانک والد کو گولی مار دی گئی اور فلم میں وہ مر گئے اور میں نے اس کا بہت اثر لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں