منال خان نے جلد شوبز میں واپسی کی اعلان کردیا
لاہور(شوبز ڈیسک)خوبرو پاکستانی اداکارہ منال خان نے جلد شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔
حال میں ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کی کمی محسوس ہوتی ہے اور میں ضرور واپسی کروں گی لیکن فی الحال میرے بیٹے کو میری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ منال خان 10 ستمبر 2021 کو ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹے محمد حسن اکرام کی پیدائش ہوئی، شادی کے بعد سے اداکارہ شوبز کی دنیا سے دور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈراموں میں اپنی واپسی کا شدت سے ارادہ رکھتی ہیں اور جلد ہی واپس بھی آجاؤں گی۔منال خان نے مستقبل میں کسی رومانوی کہانی پر مبنی ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ میں منفی کردار بالکل نہیں نبھانا چاہتی۔