بشری انصاری نے جہیز کا لالچ کرنیوالے لوگوں کو کھری کھری سنادیں
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے جہیز کا لالچ کرنیوالے لوگوں کو کھری کھری سنادیں۔
بشری انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو اپ لوڈ کی اورکہا کہ لوگ اپنی بیٹیوں کی پرورش اور انکی پڑھائی لکھائی پر خوب خرچ کرتے ہیں اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا، میں نے اپنے رات دن اپنی بیٹیوں پر خرچ کئے ۔انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کے لالچی لوگوں پر تنقید کی ۔انہوں نے ایسے مردوں کو بھی سنائیں جوعلیحدگی ہونے یا لڑائی ہوجانے کی صورت میں اپنے بچوں کا خیال نہیں رکھتے۔