لڑکیاں شادی چلانے کیلئے ماں کا پیچھا چھوڑ دیں:اسما عباس

لڑکیاں شادی چلانے کیلئے ماں کا پیچھا چھوڑ دیں:اسما عباس

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی کے بعد بھی جن لڑکیوں کا پیچھا ان کے والدین اور خصوصی طور پر ماں نہیں چھوڑتی تو وہ لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر ماؤں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کرکے دوسرے گھر چلی جانے والی بیٹیوں کو سمجھنا چا ہئے کہ سسرال کی ہر بات اپنی والدہ کو نہیں بتانی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو اپنے سسرال کی ہر بات بتائی جائے، اس سے مسئلے بڑھتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد والدین کو خصوصی طور پر بیٹی کو یہ کہنا چاہئے کہ وہ اب اپنی شادی چلانے کی کوشش کرے، انہیں واضح طور پر ایک پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں