’’سلمان خان کی فلم میں دیا مرزا کو اپنی ماں کا کردار ادا کرنے کی آفر‘‘

’’سلمان خان کی فلم میں دیا مرزا کو  اپنی ماں کا کردار ادا کرنے کی آفر‘‘

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے ا یک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے ایک سین کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ۔۔۔

 ایک وقت آئے گا جب آنے والی فلموں میں دیا مرزا ان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔سلمان خان نے یہ بات اس وقت کہی جب فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکارہ جو فلم میں سلمان کی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں، اپنے سین کو شوٹ کروانے کے لئے انتظار کر رہی تھیں اورسلمان خان کو شرارت سوجھی اور انہوں اپنی ہیروئن کو ہی اپنی ماں بننے کی آفر کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں