روما مائیکل نے شاہ رخ خا ن کی ہیروئن بننے سے انکارکردیا

 روما مائیکل نے شاہ رخ خا ن کی ہیروئن بننے سے انکارکردیا

لاہور(شوبزڈیسک)مس گرینڈ پاکستان روما مائیکل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر گپ شپ لگائی۔

دورانِ گفتگو روما نے انکشاف کیا کہ وہ مس گرینڈ انٹرنیشنل میں اس لئے شریک ہوئیں تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کام کر سکیں اور انہیں دنیا بھر سے متعدد آفرز موصول ہو رہی ہیں۔روما نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کچھ خواب اور مقاصد ہیں جنہیں وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں، لیکن ان خوابوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کرنا شامل نہیں کیونکہ وہ کسی کم عمر اداکار کے ساتھ کاسٹ ہونا پسند کریں گی۔ روما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کافی عمر رسیدہ ہیں، اس لئے ہم بطور جوڑا اچھے نہیں لگیں گے۔ میں 29 کی اور وہ 50 سال سے زیادہ کے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں