آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر ہوگئی

آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم  کی اطلاع، تقریب متاثر ہوگئی

کیلیفورنیا(شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع کے بعد تقریب خلل کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ شوارزنیگر کے گھر کی میل باکس میں بم رکھا گیا ہے تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے اداکار کے سکیورٹی سٹاف سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے گھر کے اطراف 24 گھنٹے سکیورٹی اور ویڈیو نگرانی موجود ہے۔ جس کی وجہ سے کسی کیلئے بم رکھنا تقریبا ناممکن ہے تاہم احتیاط ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں