وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم بارہویں فیل سے شہرت پانے والے اداکار وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انسٹاگرام پر 37 سالہ اداکار نے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا۔انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے ، میں بے تحاشہ حمایت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں،میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد، بیٹے اور اداکار بھی مجھے اپنی کچھ ذمے داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔اداکار نے مزید لکھا ہے کہ لہذا آنے والے سال 2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے ، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں