پریانکا چوپڑا کے بیمار والد کیلئے ریتھک اور راکیش روشن کی مدد کا انکشاف
ممبئی (شوبزڈیسک )اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اشوک چوپڑا کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور۔
انہیں علاج کیلئے بوسٹن منتقل کرنا ضروری تھا، لیکن ایئرلائنز نے سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، پریانکا فلم نے یہ مشکل صورتحال ریتھک اور راکیش روشن کے ساتھ شیئر کی۔ اس پر دونوں نے فوراً مدد کی پیشکش کی اور پھرانکے شوہر کو بوسٹن لے جانے میں کامیابی ملی۔ڈاکٹر اشوک چوپڑا نے 2013 میں زندگی کی بازی ہار ی۔