یاسر حسین کی خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے والے اداکاروں پر کڑی تنقید
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایکاسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جو بوٹاکس کے زیادہ استعمال سے اپنے ایکسپریشن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی سپر ماڈل کا ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں بوٹاکس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ یاسر نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے قدرتی تاثرات کو محفوظ رکھیں اور غیر ضروری کاسمیٹک طریقوں سے گریز کریں۔