بھارتی اداکار ارویندر سنگھ کی کرتارپور آمد، مذہبی رسومات میں شرکت

بھارتی اداکار ارویندر سنگھ کی کرتارپور آمد، مذہبی رسومات میں شرکت

لاہور(شوبزڈیسک )بھارتی اداکار ارویندر سنگھ جمعہ کو کرتار پور پہنچے ، ارویندر سنگھ بھٹی کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ براستہ راہداری دربار کرتارپور پہنچے۔۔

شکر گڑھ سے دربار انتظامیہ کے مطابق ارویندر سنگھ نے ماتھا ٹیکا، دیوان استھان اور لنگر ہال میں لنگر کھایا۔ دربار انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے مہمانوں کو سروپا پہنائے ۔اس موقع پر ارویندر سنگھ نے بہترین مہمان نوازی پر حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں