‘میں بھی ایک باپ ہوں’، شاہ رخ خان فوٹوگرافر کے سامنے جذباتی ہوگئے
ممبئی (شوبزڈیسک) شاہ رخ خان نے 2021 میں اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
ایک انٹرویو میں، معروف پاپرازی ورندر چاؤلہ نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار انہیں ذاتی تصاویر ڈیلیٹ کرنے پر فون کر کے شکریہ ادا کیا، شاہ رخ نے مجھ سے فون پر بات کی اور کہا: ‘بیٹا، انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ میں میڈیا سے دور نہیں رہنا چاہتا لیکن میں بھی ایک باپ ہوں، جو کچھ غلط ہوا، اس نے مجھے بہت تکلیف دی۔