ماضی میں روزانہ مرنے کی دعا کرنے لگا تھا:ہنی سنگھ
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بائی پولر ڈس آرڈر کے دوران اپنے لیے موت کی دعا کیا کرتے تھے۔
ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکومینٹری میں شاہ رخ کے ساتھ اس خاص ٹور کا ذکر کیا جس کیلئے انہوں نے فوراً سے ہامی بھرلی تھی،ہنی سنگھ نے کہا کہ ‘اس ارادے کے بعد ہم اگلے دن ہی 4 دن کے ٹور پر امریکا کی فلائٹ پر تھے، اس ٹور کے دوران مجھے محسوس ہونے لگا کہ کوئی مجھے پھنسانے اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے۔ اسی ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاسکتے تھے، وہ مجھے شکاگو شو میں ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن میں محسوس کررہا تھاکہ میں گیا تو اس شو کے دوران مر جاؤں گا لہٰذا میں نے انہیں انکارکردیا۔