کیٹ بلانچٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر خدشات کا اظہار
آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالنوجی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
میں اپنے کام پڑنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اثرات کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں لیکن عام آدمیوں پر پڑنے والے اس کے اثر پر زیادہ فکر مند ہوں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بہت خطرہ ہے کیونکہ آپ اس کے ذریعے کسی کو بھی مکمل طور پر بدل سکتے ہیں، آپ اداکار ہوں یا نہ ہوں یہ آپ کی آواز کو بھی بدل سکتا ہے۔