واحد پاکستانی ہوں جو بھارت بھارتی فنکاروں کو کام دینے گیا:وارث بیگ
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ وہ واحد پاکستانی ہیں جو کام کی تلاش میں بھارت نہیں گئے بلکہ اُنہوں نے بھارتی فنکاروں کو کام دیا۔
ایک ویب شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے بھارت کے فنکاروں کو اچھے معاوضے پر کام دیا، جس وقت میں بھارت گیا تب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ویزا بہت مشکل سے ملتا تھا۔ میں نے اپنے ملک کی عزت کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔