اب شادی کرنے کا وقت آگیا ہے : یشما گل

اب شادی کرنے کا وقت آگیا ہے : یشما گل

لاہور(شوبزڈیسک)لادین سے دین کی طرف لوٹنے والی پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہاہے کہ اب شادی کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گردش کرتی خبر کا سکرین شاٹ انسٹا سٹوری میں شیئر کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔اداکارہ نے سعودی حکومت کے اس اقدام سے خوش ہو کر انسٹا سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ شادی کرنے کا وقت ہے ’۔جوں ہی اداکارہ کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کی زینت بنی تو سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی مکہ یا مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر خوشی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں