بلیک لائیولی کو جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کے مقدمے میں سپورٹ ملنے لگی
واشنگٹن(شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائیولی کو اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرنے اور مقدمہ دائر کرنے کے بعد ساتھی اداکاروں کی سپورٹ ملنے لگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بلیک لائیولی کی جانب سے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے، اداکارہ جینی سلیٹ نے سوشل میڈیا پر بلیک لائیولی کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ میں ان کیساتھ کھڑی ہوں۔