چاہت فتح علی خان کا بولڈ ماڈلز کے ساتھ ‘بدو بدی 2’ ریلیز

چاہت فتح علی خان کا بولڈ ماڈلز کے ساتھ ‘بدو بدی 2’ ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے نئی بولڈ ماڈلز کے ساتھ ‘بدو بدی 2’ ریلیز کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوقین گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بولڈ ماڈلز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔انسٹا ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی خصوصی پیشکش، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے نئے ماڈلز کے ساتھ اپنا نیا گانا ‘بدو بدی 2’ ریلیز کر دیا ہے۔ گلوکار کے اس نئے گانے کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں، اس بار انہوں نے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و پاپ سینسیشن جونی زی عرف تاز کا 90 کی دہائی کا مشہور گانا ‘نچاں گے ساری رات سونیا وے ’ کے بول پر بدو بدی کا تڑکا لگایا ہے۔ ان کے گانے کو انسٹاگرام پر ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں