شاہ رخ کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی:گوری

 شاہ رخ کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی:گوری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے اداکار شوہر کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیا کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گوری خان کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے۔ گوری خان نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتداء میں مجھے ان کی فلموں کے کامیاب ہونے پر بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ میں ممبئی کی مشکل زندگی سے گھبرا گئی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ میری فیملی جو فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف تھی وہ بھی شاہ رخ خان کے ایک کامیاب اداکار بننے کی دعائیں کرنے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں