اننیا پانڈے نے شادی کرنے ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ وقت سے گردش کر رہی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ سفر کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔