شردھا کپور کے جیولری برانڈ پر ڈیزائن چوری کا الزام

شردھا کپور کے جیولری برانڈ  پر ڈیزائن چوری کا الزام

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا جیولری برانڈ تنازع کا شکار ہوگیا جس پر ڈیزائن کی چوری کا الزام لگ گیا۔

شردھا نے ایک نیا سفر شروع کرتے ہوئے ڈیمی فائن جیولری برانڈ کی بنیاد رکھی، جو سٹرلنگ سلور اور 18 قیراط گولڈ سے کوٹڈ سٹین لیس سٹیل سے تیار کی جاتی ہے۔ اب ان کا جیولری برانڈ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں آگیا ہے ۔سوشل میڈیا پر صارفین نے شردھا کے جیولری برانڈ پر مشہور لگژری برانڈز جیسے کارٹیئر کے ڈیزائنز چوری کرنے اور ان کی نقل بنا کر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ صارفین اس بات پر حیران ہیں اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں