بھارتی اداکارہ پونم ڈھلوں کے گھر چوری کی واردات

بھارتی اداکارہ پونم ڈھلوں  کے گھر چوری کی واردات

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ پونم ڈھلوں کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ ممبئی شہر میں 62 سالہ اداکارہ و سیاستداں پونم ڈھلون کے گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار، 35 ہزار روپے نقد اور کچھ ڈالرز چوری کر لیے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اداکارہ کے گھر پر کام کرنیوالے شخص نے چوری کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ سمیر نامی ملزم 28 دسمبر سے 5 جنوری تک اداکارہ کے فلیٹ میں پینٹنگ کرنیوالی ٹیم میں شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں