مداح کے ملائیکہ کا نام لینے پر ارجن کپور کی مسکراہٹ غائب

ممبئی(شوبزڈیسک)ارجن کپور اپنی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ کی تشہیر میں مصروف تھے کہ اچانک ایک مداح نے زور سے ملائیکہ اروڑا کا نام پکارا۔۔۔
جس پر ارجن کی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ خاموشی سے اس مداح کی طرف دیکھنے لگے بظاہر ارجن غصے میں لگ رہے تھے تاہم جواب دینے سے گریز کیا جبکہ وہاں موجودہ اداکارہ بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی ، فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔