سونیا حسین اور شان شاہد کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری

سونیا حسین اور شان شاہد  کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار شان شاہد اور اداکارہ سونیا حسین جلد ایک نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے، فلم کی شوٹنگ پاکستان میں جاری ہے۔۔۔

 فلم کی ہدایت کاری خود شان شاہد کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ، میرا اور نیئر اعجاز جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں ، سونیا حسین نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کیں اور ایک پیغام لکھا کہ’لائٹس، کیمرہ، ایکشن! اپنی اگلی فیچر فلم کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے جُڑے رہیں!‘۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں