برانڈڈ کپڑے نہ پہنوں تو شوبز کے لوگ طعنے دیتے : جویریہ سعود

برانڈڈ کپڑے نہ پہنوں تو شوبز کے لوگ طعنے دیتے : جویریہ سعود

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ اگر برانڈڈ کپڑے نہ پہنوں تو شوبز کے لوگ طعنے دیتے ہیں کہ ان کی تو کوئی کلاس ہی نہیں ہے۔

 اگر ہم اپنے ارد گرد میڈیا کے لوگوں کی بات کریں تو تقریباً تمام لوگ دنیا گھومے ہوئے ہیں لیکن انہیں بھی برانڈز کا جنون ہے ، اگر کوئی برانڈڈ اور مہنگے کپڑے نہ پہنے یا کسی سستی دُکان سے کپڑے خرید کر پہن لے تو کہتے ہیں کہ اس کی کوئی ‘کلاس’ نہیں ہے ۔اداکارہ کے مطابق کلاس کپڑوں سے نہیں انسان کی شخصیت سے آتی ہے ، کلاس تو وہ ہوتی ہے جب ایک شخص 100 روپے کی چیز پہنے اور وہ لاکھوں کی لگے یہ نہیں کہ لاکھوں کی چیز پہن کر بھی ٹکے کے نہ لگیں، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، اہمیت تو انسان کی شخصیت کی ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں