ڈرامے کی اچھی کہانی ہو تو کام کی حامی بھرتی ہوں:انوشے عباسی
کراچی (آئی این پی)ماڈل و اداکارہ انوشے عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے سے قبل اس کی کہانی کو پڑھتی ہیں، اگر کہانی اچھی ہوتی ہے تو وہ کام کرلیتی ہیں۔۔۔
وہ ہدایت کار یا ٹیم کو نہیں دیکھتیں۔جسامت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے عباسی نے کہا کہ انہیں شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل لوگوں کی جانب سے جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا تاہم شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے کبھی انہیں جسامت کے طعنے نہیں دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments