پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پشاور(شوبزڈیسک)پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔میراوس نے پشتو سٹیج، تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی وژن کے علاوہ بے شمار سی ڈی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔۔
اپنی زندگی کے آخری ایام میں وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ سے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میراوس کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو پشتو فن اور مزاح کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔