کام اچھا ہو تو لابی سسٹم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: لائبہ خان
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ساتھی اداکارہ علی انصاری نے مجھے بتایا کہ یہ انڈسٹری ہے ، یہ ایک لابی سسٹم ہے ، بس ایک بار ڈرامہ آن ایئر ہو جائے پھر لوگ خود اسے پسند کرنے لگیں گے ۔
اب میں بہت خوش ہوں کہ ڈرامہ آن ایئر ہونے کے بعد لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور بڑے مارجن سے باقی ڈراموں پر برتری حاصل کی ، کام اچھا ہو تو لابی سسٹم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہمیں سٹار ہمارے مداح بناتے ہیں۔