لوگ بالی ووڈ کے خانز کو اب ہیرو نہیں مانتے :جاوید شیخ

لوگ بالی ووڈ کے خانز کو اب ہیرو نہیں مانتے :جاوید شیخ

لاہور(شوبزڈیسک) ادکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے خانز کے زوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اب ان کو ہیرو نہیں مانتے ۔

 ایک شو میں میزبان نے سوال کیا کہ لوگ اب خانز کو ہیرو ماننے کو تیار نہیں، تو کیا اب انہیں کردار ادا کرنے چاہئیں؟،جس پر جاوید شیخ نے دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ یہ ان کیلئے بہت مشکل ہو گا کہ وہ کردار ادا کریں، وہ ایسا کریں گے نہیں اور لوگ بھی انہیں والد یا دادا کے کرداروں میں آسانی سے قبول نہیں کرینگے ، میرے لیے تو یہ مشکل نہیں، میں خود کردار ادا کر رہا ہوں، لیکن خانز کے لیے یہ مرحلہ نفسیاتی طور پر بھی مشکل ہو گا۔ نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارمز نے بالی ووڈ کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، ناظرین کے پاس اب عالمی مواد تک رسائی ہے اور روایتی فارمولا فلموں کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں پچھلے 3 سال سے ان خانز سے نہیں ملا، اگر ملاقات ہوتی تو ضرور مشورہ دیتا کہ وقت کے ساتھ خود کو بدلنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں