دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ ،نصرت فتح کئی بارہ آبدیدہ ہوئے ، بھارتی نغمہ نگار
ممبئی (شوبزڈیسک )عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ‘دولہے کا سہرا’ ریکارڈ کرواتے ہوئے کئی بار آبدیدہ ہوئے ، ریکارڈنگ کے دوران جب بھی نصرت بول ‘میں تیری باہوں کے جھولے میں پلی، بابُل’ گاتے ، تو رونے لگتے ۔
یہ کیفیت ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی بار ہوئی جس کی وجہ سے درمیان میں کئی مرتبہ ریکارڈنگ میں بریک لینا پڑا، نصرت صاحب نے بتایا کہ یہ بول انہیں اپنی بیٹی کی یاد دلاتے ہیں، جس سے ان کا جذباتی تعلق جڑا ہوا تھا۔