ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
لاہور(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے ۔
انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے ، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے ۔ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن گیا ہے ۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں۔