جنیفر لوپیز پر اپنی ہی تصویریں پوسٹ کرنے پر مقدمہ
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز اپنی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر کاپی رائٹ کے مقدمے کی زد میں آ گئیں۔
فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے دعویٰ کیا کہ لوپیز نے ان تصاویر کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جو کہ ان کی کاپی رائٹ ملکیت ہیں۔ جنیفر نے تصاویر کو انسٹاگرام اور ایکس پر GG Weekend Glamour کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ جنیفر لوپیز نے یہ تصاویر ذاتی تشہیر، مداحوں کی توجہ حاصل کرنے اور اپنے فیشن برانڈز کو اُجاگر کرنے کیلئے استعمال کیں، جو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کے زمرے میں آتا ہے ۔ایجنسی اور فوٹوگرافر نے ہر تصویر کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔