یک طرفہ محبت ناسمجھی،جذباتی کمزوری ہے :پروین اکبر
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ پروین اکبر نے یک طرفہ محبت کو ناسمجھی اور جذباتی کمزوری قرار دیا ہے ۔۔۔
ایک پروگرام میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شادی اور بچوں کی پرورش کے بعد تقریباً 18 سال کا طویل وقفہ لیا تاکہ وہ اپنی اولاد کو بھرپور وقت دے سکیں۔ پروین اکبر نے آج کے دور کے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کا ماحول تو بدلا ہی ہے ، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ نوجوان اداکاروں کے رویے میں وہ عزت و ادب باقی نہیں رہا جو ماضی میں نظر آتا تھا۔اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو بھی ایک سنجیدہ مشورہ دیا کہ وہ اپنی شادی جیسے بڑے فیصلے والدین پر چھوڑ دیں ۔ انہوں نے یک طرفہ محبت کو جذباتی کمزوری اور بے وقت کی ناسمجھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا انجام اکثر مایوسی ہوتا ہے ۔