طارق عزیز کی پانچویں برسی 17جون کو منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک)نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی پانچویں برسی 17 جون کو منائی جائے گی۔
طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو ہندوستان(برصغیر) کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ،جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے، تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ طارق عزیز 17جون2020ء کو انتقال کر گئے۔